اتوار , 7 مارچ 2021

سعودی عرب میں بال کٹوانا نو بیاہتا بیوی کو مہنگا پڑ گیا

44

مدینہ: ایک سعودی دلہن نے اپنی شادی کی پارٹی سے چند روز قبل اپنے لمبے بال کٹوانے کا فیصلہ کیا اور ٹیلی فون کرکے اپنے دولہا کو بتایاکہ اس نے بال چھوٹے کرالیے ہیں ۔اس اقدام کی تعریف کرنے کے بجائے مرد نے اسے طلاق دیدی اور کہاکہ وہ مزید اس کی دلہن نہیں رہ سکتی۔
سعودی اخبار ’عکاظ‘کے مطابق بالوں کی کٹنگ کرانے کے بعد خاتون نے اپنے دولہا کو فون کیا اور خوشی سے بتایاکہ اس نے اپنے بال چھوٹے کرالیے ہیں جس پر دولہا غصے میں آگیا۔ اس نے خاتون کو ہدایت کی کہ نشانی کے طورپر اپنے کٹے ہوئے بال پلاسٹک بیگ میں ڈال لیں اور اسے طلاق دی جاتی ہے۔ مرد نے خاتون کو بتایاکہ لمبے بالوں والی کسی خاتون سے شادی کرنا اس کا خواب تھا اور اب وہ بھی اس کے خوابوں کی دلہن نہیں رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خاتون کو ہیرڈریسر نے خوبصورت بالوں کو نہ کٹوانے کا مشورہ دیا لیکن خاتون کاموقف تھاکہ وہ اپنے لمبے بالوں کی حفاظت کرتے کرتے تھک گئی ہے اور ’سٹرابری کٹ‘ کے نام سے جانے جانیوالی کٹنگ کرالی جس کی وجہ سے اس کے بال بہت چھوٹے ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …