قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ روس اور اوپیک تنظیم کے کچھ ممالک کے وزرائے پیٹرولیم نے تیل کی روزانہ پیداوار کی مقدار مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اب گیارہ جنوری کو نکالی گئی تیل کی مقدار معیاری روزانہ مقدار سمجھی جائے گی، سعودی وزیر پیٹرولیم علی النعیمی نے اعلان کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب اس فیصلے کو منظور کر چکا ہے۔