جمعرات , 4 مارچ 2021

ارجنٹائن: میچ سے باہر کئے گئے کھلاڑی نے ریفری کو قتل کر دیا

1860279

ارجنٹائن کے شہر قرطبہ میں ایک فٹ بال میچ کے دوران چیف ریفری سیزر فلورس کو قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کر دیا۔

کچھ دیر بعد یہ کھلاڑی پستول لے کے واپس آیا اور ریفری کو تین گولیاں مار دی۔ یہ گولیاں ریفری کے سر، گردن اور سینے میں لگ گئیں جس سے انہوں نے فوراً دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ میچ کے ایک اور کھلاڑی زخمی ہو گیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قتل کرنے والے کھلاڑی کا نام نہیں بتایا گیا۔ بس اتنا معلوم ہے کہ اس کی عمر 25 سال ہے اور اب پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ سال پلے وینزویلا میں ایک فٹ بال میچ کے دوران میچ کے ایک ناظر نے ریفری ٹیمولیون کاسٹیلیو کے سر میں تین گولیاں مارکر انہیں قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …