اتوار , 28 فروری 2021

’چین نے متنازع جزیرے پر میزائل نصب کر دیے‘

9

اطلاعات کے مطابق چین نے جنوبی بحیرۂ چین میں واقع ایک متنازع مصنوعی جزیرے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کر دیے ہیں۔
امریکی چینل فاکس نیوز پر 14 فروری کو لی گئی جو سیٹلائٹ تصاویر نشر کی گئی ہیں ان میں ووڈی آئی لینڈ پر آٹھ میزائل لانچر اور ایک ریڈار کا نظام دیکھا جا سکتا ہے۔
اس جزیرے پر چین کے علاوہ تائیوان اور ویت نام ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں اور ان دونوں ممالک نے بھی میزائلوں کی تنصیب کی تصدیق کی ہے۔
بحیرۂ جنوبی چین کے پورے خطے پر چین اپنا حق جتاتا ہے جو کہ دیگر ایشیائی ممالک ویتنام اور فلپائن کے دعووں سے متصادم ہے۔
ان ممالک کا الزام ہے کہ چین نے اس علاقے میں مصنوعی جزیرہ تیار کرنے کے لیے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور اسے عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ اس کا سمندر میں مصنوعی جزیرے اور اس پر تعمیرات کا مقصد شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کرناہے لیکن دوسرے ممالک اس کی ان کوششوں کو فوجی مقاصد کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
تاہم ان سرگرمیوں پر وہ تمام ممالک ناراض ہیں جو اس علاقے پر ملکیت کے دعویدار ہیں۔

10

چین کا کہنا ہے کہ اس کا سمندر میں مصنوعی جزیرے اور اس پر تعمیرات کا مقصد شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کرنا ہے
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بھی میزائلوں کی تنصیب کی تصدیق کی ہے۔
امیج سیٹ انٹرنیشنل نامی سویلین سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں ووڈی آئی لینڈ کے شمال میں ساحل پر دو میزائل بیٹریاں دکھائی دے رہی ہیں جن میں سے ہر ایک میں چار میزائل لانچر اور دو کنٹرول گاڑیاں شامل ہیں۔
فوکس نیوز نے امریکی محکمۂ دفاع کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بظاہر ایچ کیو نائن ایئر ڈیفنس سسٹم لگ رہا ہے جو دو سو کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تائیوان کی وزارتِ دفاع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ میزائل مسافر اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
امریکی وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ انٹیلیجنس سے متعلقہ معاملات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا لیکن امریکہ تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …