پیر , 8 مارچ 2021

جہلم میں ہاتھی کا 11 لاکھ سال پرانا ڈھانچہ دریافت

20

لاہور: جہلم کے قریب سے ہاتھی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے جانور کا 11 لاکھ سال قبل کا ڈھانچہ ملا ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دریافت شدہ فوسل ہاتھیوں کی موجودہ نسل کے دور کے رشتے دار اسٹیگوڈان کا ہے جو کہ زمین ہر کم و بیش 11 لاکھ سال قبل پائے جاتے تھے اوراسے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کے محققین نے دریافت کیا ہے۔تحقیق کے مطابق ملنے والا فوسل ایک کھوپڑی ہے جو کہ 2 فٹ چوڑی اور 3 فٹ لمبی ہے اور اس کا وزن 120 کلو ہے جو کہ موجود ہاتھی کی کھوپڑی سے 90 گنا زیادہ وزنی ہے۔ڈاکٹڑ محمد اختر جو کہ اس تحقیق کے سربراہ ہیں کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نہ صرف ہاتھیوں کے ارتقاء کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے یہ بھی پتہ چلایا جاسکے گا کہ یہاں پر جانوروں کے رہنے کے لیئے کیساماحول تھا۔ لیڈ یورینیم اورکاربن ڈیٹنگ یہ وہ 2 طریقہ کار ہیں جن کے ذریعے اب اس کی تاریخ کو مزید پرکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ جہہلم اور آزاد کشمیر میں قدیم ہاتھیوں، زرافوں ، اور دیگر ممالیوں کی دریافت کی وجہ سے مشہور ہے اور یہ ارضیاتی سلسلہ سوالک کہلاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …