پیر , 8 مارچ 2021

ترکی: انقرہ میں فوجیوں کے ہاسٹل کے قریب دھماکہ

1867659

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی علاقے میں فوجیوں کے ہاسٹل کے قریب شدید دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام کے ساڑھے سات بجے ہوا۔ اس کی آواز شہر کے بہت سے علاقوں ميں سنی گئی۔

اطلاعات کے مطابق انقرہ میں فوجیوں کے ہاسٹل کے قریب بارود سے بھری گاڑی کا دھماکہ ہوا۔ اس حملے کا کا نشانہ فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی تھی۔ ترکی کے حکام نے اس دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔

ملک کے حکام کے بقول اس حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی اسپایڈرمین اسپین میں گرفتار + ویڈیو

ایسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر بارسیلونا کی پولیس نے ایک فلک …