ہفتہ , 6 مارچ 2021

پناہ گزین فن لینڈ میں رہنے سےانکار کر رہے ہیں

1059753

سال 2015 میں فن لینڈ میں پہنچنے والے4 ہزار سے زیادہ عراقی مہاجرین رضاکارانہ طور پر پناہ گزین کی حیثیت واپس کر کے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ کل تقریبا” 33 ہزار افراد گزشتہ سال فن لینڈ پہنچے تھے ان میں سے دو تہائی نوجوان تھے، اب یہی واپس اپنے ملک جانے کا سوچ رہے ہیں۔

واپسی کی خواہش رکھنے والوں میں تقریبا” ۸۰ فی صد عراقی ہیں ان میں سے اکثریت وطن جانے کے لئے خود ٹکٹ خرید رہی ہے یا اپنے ملک کے سفارت خانوں سے مدد لے رہی ہے۔ بنیادی طور پر زیادہ تر تارکین وطن کا کہنا ہے کہ انہیں گھر واپس جانے کی ضرورت ہے جبکہ دوسری طرف کچھ تارکین وطن فن لینڈ میں رہنے کی سہولیات کے بارے میں شکایات کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو سرد موسم پسند نہیں ہے، کسی کو کھانا پسند نہیں اور کسی کو مہمان ہونا محسوس ہو رہا ہے۔

حال ہی میں فن لینڈ میں مہاجرین کے لئے قواعد سخت کر دئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اب انہیں کچھ گھنٹے مفت کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ مہاجرین کے خلاف مقامی آبادی کے جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …