اتوار , 28 فروری 2021

شمالی کوریا میں جوہری تجربات سے آتش فشاں پھٹ سکتا ہے

1865961

شمالی کوریا میں زیر زمین جوہری تجربات کئے گئے تو شمالی کوریا اور چین کی سرحد پر واقع پتکو آتش فشاں پھٹ سکتا ہے۔

اس بارے میں جنوبی کوریا کے ماہرین زلزلہ پیمائی نے بتایا۔ سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ کوہ پکتو سے 116 کلومیٹر دور زیر زمین جوہری تجربہ آتش فشاں کے پھٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ آتش فشاں پچھلی مرتبہ سن 1903 میں پھٹ گیا تھا۔

شمالی کوریا میں جوہری تجربات سن 2006، سن 2009، سن 2013 اور اس سال 6 جنوری کو کئے گئے جس کے نتیجے میں زلزلے آئے۔ جنوبی کوریا کے سائنس دانوں کے مطابق ایسے زلزلوں کے نتیجے میں آتش فشاں پھٹ سکتا ہے۔
پکتو چوٹی 2750 میٹر بلند ہے، دونوں کوریائی ریاستوں میں اس کو ایک مقصد چوٹی سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …