نئے روسی جنگی طیاروں کی تیاری اور موجودہ طیاروں کو بہتر بنانے کے کام کے سلسلے میں شام میں فضائی آپریشن کے دوران حاصل ہونے والے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا، روس کی طیارہ ساز کمپنی "سوخوئی” کے نائب ڈائریکٹر جنرل الیکساندر کلیمینتیو نے کہا۔
یاد رہے کہ روس نے 30 ستمبر سن 2015 کو شام میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی آپریشن شروع کر دیا۔ اس میں ایس یو 24 اور ایس یو 34 بمبار طیارے، ایس یو 25 لڑاکا طیارے اور ایس یو 35 جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران روسی فضائیہ، بحیرہ کیسپئین میں متعین روسی بحریہ کے جنگی بحری جہازوں اور آبدوز کے تعاون سے سینکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کر چکی ہے اور ان کے ہزاروں ٹھکانوں کو تباہ کر چکی ہے۔
"ہم شام میں فضائی آپریشن کی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے تاکہ اپنے طیاروں کی صلاحیت بڑھا سکیں۔ طیاروں کو جنگی حالات میں آزمانے کا موقع ملا ہے اس لئے اب اس سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے”، الیکساندر کلیمینتیو نے کہا۔