ایران تیل کی پیداوار کو محدود کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔ اس بارے میں وینزویلا، ایران، عراق اور قطر کے وزرائے پیٹرولیم کے مذاکرات سے وابستہ ذرائع نے بتایا۔
واضح رہے کہ روس، سعودی عرب، قطر اور وینزویلا نے منگل کو سن 2016 کے دوران جنوری جیتنی مقدار میں تیل کی پیداوار برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا اگر تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک بھی اس پر راضی ہوں گے۔ اس کے بعد وینزویلا کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اس فیصلے سے ایکواڈور، الجزائر، نائجیریا اور عمان نے اتفاق کر لیا۔ ایجنسی بلومبرگ کے مطابق کویت بھی اس پر راضی ہو گیا ہے۔
"ایران اس تجویز پر راضی ہو گیا۔ دوہا میں وزرائے پیٹرولیم کی ملاقات ميں ایران کے سامنے یہ تجویز پیش کی گئی اور ایران نے اس کا خیرمقدم کیا ہے”، ذرائع نے بتایا۔