بدھ , 3 مارچ 2021

لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

693118

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا جہاں کانسٹبل محمد آصف اور مبشر چناب پلی کے پولیس ناکے پر تعینات تھے۔پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔دونوں اہلکار فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہوگئے اور انہیں جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ایس پی آپریشنز ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …