جمعہ , 26 فروری 2021

ایف آئی اے نے پاکستانی شہریت رکھنے پر ’بھارتی‘ شہری کو گرفتار کر لیا

Rustam-Sudhwa-660x300

 

اسلام آباد:  پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستانی شہریت رکھنے پر ’بھارتی‘ شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم رستم سدھاوا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا کے قریبی عزیز ہیں۔ملزم کی گرفتاری کے بعد وفاقی تحققیاتی ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم رستم سدھاوا کافی عرصے سے پاکستان میں مقیم تھے اور اْنھوں نے جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کر رکھا تھا۔اس مقدمے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم کی طرف سے ضمانت کی درخواست سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر کی گئی تھی تاہم جمعرات کے روز عدالت نے اْن کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد اْنھیں گرفتار کیا گیا ہے۔اہلکار کے مطابق ملزم رستم سدھاوا گذشتہ تین دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور اْنھوں نے اسفن یار کی بہن سے شادی کی تھی۔اس بارے میں جب اسفن یار سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اْن سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ اسفن یار اقلیتوں کے لیے مخصوص کی گئی نشستوں پر حکمراں جماعت کی طرف سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے اس ضمن میں اسفن یار بھنڈارا سے رابطہ کیا تھا جس میں ایف آئی اے کے بقول رکن قومی اسمبلی نے اپنے بہنوئی کے بارے میں شکایت کی تھی اور عوام الناس کو آگاہ کیا تھا کہ اْن کا ملزم رستم سدھاوا سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اْن کے کسی فعل کے ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …