جمعہ , 26 فروری 2021

آرمی چیف سے جنرل جان ایف کیمبل کی الوداعی ملاقات

 

Raheel-Shreef-John-Campbel

 

لاہور  :  افغانستان سے سبکدوش ہونے والے امریکی فوج کے کمانڈر جان ایف کیمبل کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام کے لئے پاک فوج کا کرار قابل تحسین ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جان ایف کیمبل نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔ جنرل کیمبل نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، بالخصوص دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔جنرل جان ایف کیمبل کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں قیام امن کیلئے جنرل کیمبل کے کردار کو سراہا۔ اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر جنرل جان ایف کیمبل نے یاد گار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …