صدر بیلارس الیکساندر لوکاشینکو اس سال پاکستان کا دورہ کریں گے،
کل صدر بیلارس اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبدالہ خیال کیا۔ الیکساندر لوکاشینکو اور نواز شریف نے اتفاق کر لیا کہ اس سال بیلارس کے رہنما پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ توقع ہے کہ دورے کی حتمی تاریخ بعد میں متعین کی جائے گی۔
بیلارس کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک بھرپور سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی تعاون کرتے رہیں گے۔