پاکستان کے صدر ممنون حسین نے روس کے لئے نامزد سفیر قاضی خلیل اللہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ممنون حسین نے قاضی خلیل اللہ کو روس میں بطور سفیر نامزدگی پر مبارکباد دے کر توقع کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان کے صدر کے بقول پاکستان اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کے لئے دونوں ممالک کے تاجروں اور صنعت کاروں کے درمیان روابط استوار کرنے کی ضرورت ہے۔