جمعہ , 26 فروری 2021

ساسکاچیوان: نا معلوم چور ہوٹل بار سے اے ٹی ایم مشین چرا کر لے گئے

ساسکاچیوان: نا معلوم چور ہوٹل بار سے اے ٹی ایم مشین چرا کر لے گئے۔ آر سی ایم پی کی جانب سے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کیمروں سے حاصل ویڈیوز سے معلوم ہوا ہے کہ 4 مشتبہ  ملزمان صبح کے وقت بیلا وسٹا ان اینڈ بار کا شیشے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور اے ٹی ایم مشین کیساتھ رسی باندھی جس کا دوسرا سرا ٹرک سے باندھا گیا اور اے ٹی ایم کو نکال کر لے گئے۔ اس سارے عمل میں 6 منٹ کا وقت لگا۔ آر سی ایم پی نے ویڈیو کی مدد سے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقہ میں رہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کریں اور اس سلسلے میں جو معلومات ہوں وہ پولیس تک پہنچائی جائیں –

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …