ہفتہ , 6 مارچ 2021

لورالائی میں کوئلے کی کان میں حادثہ، تین کان کن ہلاک

160219044318_coal_mine_pakistan_640x360_afp_nocredit

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے تین کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔
کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کا واقعہ لوارائی میں دکّی کے علاقے میں پیش آیا ۔
ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق افغانستان سے تھا۔
کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے چار سو سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں جہاں ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔
گذشتہ سال دسمبر میں دکّی میں کوئلے کی ایک کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں تین کان کن ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔
جبکہ دکّی کے علاقے میں ہی گذشتہ برس فروری کے مہینے میں بھی کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا جس میں متعدد کان کن مارے گئے تھے۔
ایسے حادثات میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ کان کنوں کی حفاظت کے مناسب انتظامات نہ ہونے کو قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …