جمعرات , 4 مارچ 2021

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کس چیز کی تصویر ہے؟

55-9

اسلام آباد : غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی یہ تصویر بظاہر ایک مچھلی لگتی ہے جو نیلگوں سمندر میں تیر رہی ہے لیکن اگر اس تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو کچھ اور ہی حقیقت سامنے آتی ہے۔ یہ سارا کارنامہ ایک یورپی آرٹسٹ کا ہے جنھیں انسانی جسم پر رنگوں سے نقش ونگار کرنے کا کمال حاصل ہے۔ زیر نظر تصویر میں بھی انہوں نے ایسی کمال مہارت سے ایک ماڈل کے جسم کو ایسا رنگین بنایا کہ دیکھنے والے بھی اسے مچھلی سمجھ کر دھوکا کھا گئے۔ واضح رہے کہ Johannes Stötter نامی اس آرٹسٹ کا تعلق آسٹریا اور اٹلی کے درمیان واقع ایک چھوٹے سے قصبے سے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکوحرام کے ذریعے اغوا شدہ 344 طالبعلم رہا + تصاویر

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکوحرام کے ذریعے اغوا شدہ 344 طالبعلموں کو رہا کر دیا …