اتوار , 28 فروری 2021

پیرو کا ایسا دریا جو پل میں جلا کر راکھ کردے

11

لیما، پیرو: ماہرِ ارضیات نے ایمیزون کے دور دراز مقام پر ایسے دریا کو دریافت کیا ہےجس کا پانی کھولتا ہوا ہے اور اس میں گرنے والا جاندار سیکنڈوں میں ابل جاتا ہے۔
اس دریا کا ذکر پیرو کے قصے کہانیوں میں بھی ملتا ہے جسے برسوں کے مشقت کے بعد ماہرِ ارضیات نے دریافت کیا ہے، دریا کی گہرائی میں گرمی موجود ہے جس سے جھیل کا پانی کھول رہا ہے جب کہ دریا کا نام مایونتویا ہے اور قدیم ہسپانوی باشندوں نے یہاں سونے کی تلاش کے لیے اپنی جانیں بھی گنوائی ہیں۔

12

ماہر ارضیات نے 2011 میں اس دریا کو تلاش کیا جس کا 6 کلومیٹر طویل حصہ بہت گرم ہے جس کے باعث یہاں کا پانی ابل رہا ہے۔ ماہر ارضیات کے مطابق کئی مقامات پر دریا کا پاٹ 25 میٹر چوڑا ہے اور 6 میٹر گہرا ہے جس کا پانی چائے بنانے کی حد تک گرم ہے۔ اس میں ایک سیکنڈ تک ہاتھ ڈبونے سے جلد تیسرے درجے تک جھلس جاتی ہے اور اس کا پانی دودھیا سفید ہے جب کہ اس میں گرنے والے جانور فوری طور پر ابل جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …