اتوار , 7 مارچ 2021

گرم پانی کا کھولتا ہوا دریا دریافت

mayantuyacu_river

لیما، پیرو: ماہر ارضیات نے ایمیزون کے دور دراز مقام پر ایسے دریا کو دریافت کیا ہے جس کا پانی کھولتا ہوا ہے اور اس میں گرنے والا جاندار سیکنڈوں میں اُبل جاتا ہے۔ اس دریا کا ذکر پیرو کے قصے کہانیوں میں بھی ملتا ہے جسے برسوں کے مشقت کے بعد ماہر ارضیات نے دریافت کیا ہے، دریا کی گہرائی میں گرمی موجود ہے جس سے جھیل کا پانی کھول رہا ہے جبکہ دریا کا نام مایونتویا ہے اور قدیم ہسپانوی باشندوں نے یہاں سونے کی تلاش کے لیے اپنی جانیں بھی گنوائی ہیں۔ ماہر ارضیات نے 2011 میں اس دریا کو تلاش کیا جس کا 6 کلومیٹر طویل حصہ بہت گرم ہے جس کے باعث یہاں کا پانی ابل رہا ہے۔ ماہر ارضیات کے مطابق کئی مقامات پر دریا کا پاٹ 25 میٹر چوڑا ہے اور 6 میٹر گہرا ہے جس کا پانی چائے بنانے کی حد تک گرم ہے۔ اس میں ایک سیکنڈ تک ہاتھ ڈبونے سے جلد تیسرے درجے تک جھلس جاتی ہے اور اس کا پانی دودھیا سفید ہے جبکہ اس میں گرنے والے جانور فوری طور پر ابل جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …