جمعرات , 25 فروری 2021

داعش سربراہ ابوبکر بغدادی پھر منظرعام پر، تازہ فوٹیج جاری کر دی گئی

news-1455863541-4786_large

لندن : داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک تازہ ویڈیو فوٹیج منظرعام پر آیا ہے جس میں شاذ و نادر ہی نظر آنے والے اس روپوش اور گوشہ نشین دہشت گرد کو عراقی شہر فلوجہ کی ایک مسجد میں بچوں سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے ایک مقامی ٹی وی چینل نے اس کی تصویریں دکھائی ہیں جن کی آزاد ذرائع سے کوئی توثیق نہیں ہوسکی ہے لیکن ایسا ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ وہاں بچوں کے ایک چھوٹے سے ہجوم سے خطاب کررہا ہے۔ ویڈیو کے پس منظر میں دکھائی گئے بینر پر درج تھا کہ داعش کے زیراہتمام حفظ قرآن کا مقابلہ، بغدادی انعامات عطا کریں گے۔ بغدادی جو پوری دنیا کو مطلوب شخص ہے، شاذونادر ہی منظرعام پر آتا ہے۔ اس سے قبل بغداری گزشتہ سال جولائی کے دوران اس وقت منظرعام پر آیا تھا جب وہ موصل کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کررہا تھا اس سے دو ماہ قبل اس کے جنگجوﺅں نے اس عراقی شہر پر قبضہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …