اتوار , 7 مارچ 2021

دولتِ اسلامیہ کی شکشت کے بعد عراقی وزیراعظم کا رمادی کا دورہ

عراق کے صوبہ انبار کے شہر رمادی کا کنٹرول عراقی افواج کے ہاتھ آنے کے بعد ملک کے وزیراعظم حیدر العبادی نے رمادی کا دور کیا۔

منگل کو وزیراعظم العبادی ہیلی کوپٹر کے ذریعے رمادی پہنچے اور وہاں موجود فوجی کمانڈرز سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے تباہ شدہ رمادی شہر کا دورہ بھی کیا۔

اس سے قبل عراقی وزیراعظم نے کہا تھا کہ سال 2016 شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی شکست کا سال ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اب موصل سے دولتِ اسلامیہ کا قبضے ختم کیا جائے گا۔

رمادی سے اطلاعات ہیں کہ شہر میں مکمل خاموشی ہے لیکن بعض علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔ انجنیئرنگ ٹیم سڑکوں اور عمارتوں کی تلاشی لے کر بموں کو ناکارہ بنا رہی ہیں۔

اس سے قبل امریکہ نے وزیر خارجہ جان کیری نے بھی رمادی میں دولتِ اسلامیہ کو پسپا کرنے پر عراقی افواج کو سراہا ہے۔

امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان سٹیو وارن کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکز میں 400 کے قریب شہری محصور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس لڑائی میں کتنے عام شہری ہلاک ہوئے ہیںعراق کے دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں رمادی کی فتح کا جشن منایا گیا

یاد رہے کہ عراقی افواج کے ترجمان نے رمادی کو آزاد کروانے کو ’اہم ترین کامیابی‘ قرار دیا تھا۔

عراقی حکام نے شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ہونے والے لڑائی میں ہلاکتوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں لیکن اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراقی افواج کی اس لڑائی میں عام شہری کم ہلاک ہوئے ہیں۔

اتحادی افواج کے مطابق ’رمادی ابھی مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے اور شہر کے دوسرے علاقوں پر بھی لازمی کنٹرول حاصل کیا جانا چاہیے۔عراق کا جھنڈا سرکاری عمارتوں پر لہرا رہا ہے اور اس جنگ میں دشمن کو واضح شکشت ہوئی ہے۔‘

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ رمادی کی لڑائی میں اتحادی افواج کے زمینی دستے شامل نہیں تھے۔‘

عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں رمادی کی فتح کا جشن منایا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …