جمعرات , 4 مارچ 2021

میٹنگ ختم ہونے کے بعد از خود اپنی جگہ پہنچنے والی کرسیاں تیار

453867-chair-1455719910-316-640x480

ٹوکیو: مصروف میٹنگ یا پھر دفاتر میں کام ختم کرنے کے بعد جگہ جگہ کرسیاں بکھری نظرآتی ہیں لیکن اب اسمارٹ کرسیاں خودبخود اپنی جگہ پر پہنچ کر گاڑی کی طرح پارک ہوجاتی ہیں۔
ان اسمارٹ کرسیوں کو جاپانی کمپنی نے تیار کیا ہے اور اسے اوکامورا کا نام دیا گیا ہے، ہر کرسی پر حرکت محسوس کرنے والے 4 موشن کیمرے نصب ہیں جو کرسی کو اطراف محسوس کرکے اسے اس کی مطلوبہ جگہ پہنچانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں نصب بیٹری کرسی کو میز کے نیچے پہنچادیتی ہیں اور ان کے لیے صرف تالی بجانی پڑتی ہے ۔
آواز کے ذریعے آپریٹ ہونے والی یہ کرسیاں وائی فائی نظام سے منسلک ہیں اور ان کا کیمرہ انہیں مطلوبہ جگہ پہنچادیتا ہے۔ کمپنی نے یہ کرسیاں اپنی اس ٹیکنالوجی سے متاثر ہوکر تیار کی ہیں جن کے تحت گاڑیاں ازخود اپنی جگہ پر پارک ہوجاتی ہیں تاہم 2018 میں ان کرسیوں کی فروخت شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …