پیر , 1 مارچ 2021

دھواں اور گرد وغبار جذب کرنے والا سیمنٹ تیار

454629-cementmain-1455812937-515-640x480 (1)

میلان: اٹلی کی ایک کمپنی نے ایک ایسا سیمنٹ تیار کیا ہے جو دھواں جذب کرکے اسے بے ضرر نمک میں تبدیل کردیتا ہے۔
اسے ’بایوڈائنیمک‘ سیمنٹ کا نام دیا گیا ہے جو ازخود شہر کی ٹریفک کا دھواں جذب کرکے اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھتا ہے اور اس سے بنی ہوئی عمارتیں ماحول دوست ثابت ہوں گی۔ یہ سیمنٹ ری سائیکل شدہ کچرے، ماربل اور بچی کچی ریتی بجری سے تیار کیا گیا ہے جو فضا سے نائٹروجن آکسائیڈ اور سلفر جذب کرکے اسے نمک میں بدل دیتا ہے۔ سیمنٹ کو کیمیائی عمل شروع کرنے کے لیے اس میں ٹائٹینم ملایا گیا ہے جو سورج کی روشنی میں موجود الٹراوائلٹ شعاعوں کو جذب کرکے خطرناک آلودگی کو ٹھکانے لگانا شروع کردیتا ہے۔

cementone

اس سیمنٹ سے پہلی عمارت اٹلی کے شہر میلان میں 2015 میں بنائی گئی ہے جسے پلازو اٹالیا کا نام دیا گیا ہے اور اس کا رنگ دودھیا سفید ہے کیونکہ رنگ کرنے پراس کی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔ سیمنٹ بنانے والی کمپنی نام اٹال سیمنٹ ہے جو سورج کی روشنی پڑتے ہی ہوا میں موجود آلودہ گیس کو جذب کرکے ان کا نمک بنانے لگتا ہے اور فضا کے دھویں کو کم کرتا ہے۔ چونکہ اسے ری سائیکل اجزا سے بنایا گیا ہے تو سے دوہرا ماحول دوست قرار دیا جاسکتا ہے۔

cementtwo

پہلی عمارت میں 2200 ٹن سیمنٹ استعمال ہوا جو عام سیمنٹ کی طرح دباؤ اور دیگر موسمیاتی حالات کو برداشت کرسکتا ہے لیکن اس میں لچک بھی موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق اگر سیمنٹ کو آلودہ اورگنجان شہروں کی عمارتیں اور پل وغیرہ بنانے میں استعمال کیا جائے تو بہت حد تک فضائی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …