بم نصب کئے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد روس کے دارالحکومت ماسکو میں بارہ شاپنگ مالز سے ساڑھے اکیس ہزار افراد کو باہر لے جایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک سب شاپنگ مالز ایک چین میں شامل ہیں، لوگوں کو باہر لے جانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ نامعلوم افراد نے فون کے ذریعے شاپنگ مالز میں بم نصب کئے جانے کے بارے میں بتایا تھا۔ بہر حال شاپنگ مالز کا معائنہ کر کے بموں کا پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔