جمعرات , 25 فروری 2021

فیس بُک نے خودکشی سے باز رکھنے والا ٹول متعارف کرادیا

455071-FB-1455896593-747-640x480

سان فرانسسكو: فیس بک کی جانب سے خودکشی سے باز رکھنے والا ٹول متعارف کرایا گیا ہے جو کسی کی جانب سے خود کو تکلیف پہنچانے اور مایوس صارفین کو دیکھتے ہوئے اس کے دوستوں کو آگاہ کرے گا اور اس کی اطلاع تربیت یافتہ ماہرینِ نفسیات کی تنظیم کو بھی دے گا۔
امریکا میں یہ گزشتہ برس فروری میں جاری کیا گیا تھا جس کی تفصیلات خودکشی سے روکنے والے نیشنل سوسائڈ پری وینشن لائف لائن کوفراہم کی جارہی ہیں جب کہ برطانیہ میں خودکشی سے روکنے والی منظم تنظیم ااسماریٹنز اس سلسلے میں مدد اور خودکشی کا سوچنے والوں کو مشاورت فراہم کرے گی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس ٹول کے ذریعے مایوس اور خودکشی کا سوچنے والے لوگوں کو مدد فراہم کرنے والے اداروں کو ایک پلیٹ فارم بھی ملے گا اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنی زندگی ختم کرنے سے باز رکھ سکیں گے۔ فیس بک کے مطابق اب ڈیجیٹل روابط سے وابستہ ہوکر ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
اسی طرح اگرکوئی فیس بک پر براہِ راست خودکشی کی دھمکی دیتا ہے تو ٹول کے ذریعے فوری طورپر مقامی ایمرجنسی سروس کو خبر دی جاسکے گی اور مریض یا مریضہ کے پاس پہنچنا ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ دوستوں سے مدد لی جاسکے گی اور ماہرین سے مشورے لے کر مایوس فرد تک پہنچائے جاسکیں گے تاہم فیس بک نے یہ ٹول ابھی برطانیہ میں متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …