اتوار , 7 مارچ 2021

جاپانی اداکار ریہرسل کے دوران تلوار لگنے سے چل بسا

453139-japaan-1455635498-153-640x480

ٹوکیو: بعض اوقات معمولی سی غفلت اور غلطی کی قیمت انسانی زندگی کی صورت میں ادا کرنی پڑتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا جاپان میں جہاں ایک ڈرامے کی ریہرسل کے دوران سیمورائی تلوار اداکار کے پیٹ میں لگ گئی جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی اداکار اپنے دیگر گروپ ممبرز کے ساتھ ٹوکیو کے ایک اسٹوڈیو میں ریہرسل کرنے میں مصروف تھا کہ انہیں ایک منظر میں اپنے حریف کی تلوار کا سامنا کرنا تھا جس نے اسکرپٹ کے مطابق تلوار اٹھائی اور اس کے پیٹ میں دے ماری لیکن اس وقت تھیڑ پر موجود سب لوگ حیران رہ گئے جب اداکار کے پیٹ سے خون نکلنے لگا اور وہ زمین پر گر گیا جس پر اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تلوار ڈرامے کے ایک منظر کی ریہرسل کے دوران لگی تاہم ابھی اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ 33 سالہ اداکار کی موت کوئی مجرمانہ کام ہے یا محض اتفاقیہ ہے جب کہ یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی کہ جس سیمورائی تلوار سے اداکار کی ہلاکت ہوئی وہ حقیقی تلوار تھی یا نقلی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ واضح ہی نہیں ہو سکا کہ اداکار کیسے زخمی ہوا جب کہ اس وقت موجود کئی اداکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب اپنے ساتھی اداکار کو جھکا ہوا دیکھا تو سب اس کے گرد جمع ہوگئے لیکن وہ حیران تھے کہ اسے اتنی گہری چوٹ کس طرح سے آئی۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …