جمعرات , 25 فروری 2021

لال مسجد کیس،پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

Freedom-Phone-2

اسلام آباد:  پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن کیس میں عدالت نے باقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ہفتے کو سال 2007اسلام آباد کی لال مسجد میں ہونے والے آپریشن کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 16مارچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ لال مسجد آپریشن کے خلاف عدالت نے 13فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ سابق صدر کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ سابق صدر کے وکیل نے ضلعی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یادرہے کہ جولائی 2007میں اس وقت کے موجود صدر پرویز مشرف نے لال مسجد میں شدت پسندوں کی موجودگی کو جواز بنا کر فوجی آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 100جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق کئی سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …