جمعہ , 26 فروری 2021

نجم سیٹھی کو امریکی سفیر مقرر کرنے کی تجویز

13-27

اسلام آباد:  ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیاہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر لگائے جانے کا امکان ہے اور نجم سیٹھی کی بھی یہ خواہش ہے کہ وہ امریکہ چلے جائیں ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ ہمارے محترم دوست جن کا کرکٹ کے اندر بہت فعال کردار ہے اور وہ اس سے پہلے پنجاب میں بھی اہم جگہ پر رہے ہیں اب غالباً پاکستان کا سفیر بن کر امریکا جارہے ہیں جہاں وہ جلیل عباس جیلانی کی خالی ہونیوالی نشست سنبھالیں گے ۔ شاہد مسعود کا کہناتھا کہ میاں نواز شریف کسی کو بھی سفیر بنادیں ، انہیں تو کم از کم کوئی اعتراض نہیں تاہم مزید بات چیت کسی اور پروگرام میں ہوگی ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …