جمعرات , 25 فروری 2021

شمالی کوریا کے سربراہ کے قریبی معاون کار حادثے میں ہلاک

151230023503_cn_kim_yang_gon_2007_640x360_gettyimages_nocredit
73 سالہ کم یانگ گون نے جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا تھا

73 سالہ کم یانگ گون برسراقتدار جماعت کے سیکریٹری تھے اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کے ذمہ دار تھے۔

وہ شمالی کوریا کے اس اعلیٰ سطحی وفد کا حصہ تھے جس نے اگست میں جنوبی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا میں اس وقت گولہ باری کے تبادلے بھی ہوئے تھے۔

سرکاری نیوز ایجنسی نے انھیں کم جونگ ان کے ’سب سے قریبی کامریڈ اور بھروسے مند انقلابی شریک کار‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔

کے سی این اے نے کہا: ’ورکر پارٹی کے سیکریٹری اور پارٹی کی سنٹرل کمیٹی پالٹبیورو کے رکن کامریڈ کم یانگ گون کی منگل کو ایک ٹریفک حادثے میں سوا سات بجے صبح موت ہو گئی ہے۔ وہ 73 سال کے تھے۔‘

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان جمعرات کو 80 اراکین پر مشتمل کم یانگ کی سرکاری تدفین کی قیادت کریں گے۔

جنوبی اور شمالی کوریا میں کشیدگی اگست میں اس وقت بڑھ گئی جب سرحد پر ہونے والے ایک دھماکے میں جنوبی کوریا کے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

اس دوران منعقد ہونے والے مذاکرات نے دونوں ممالک کو عسکری تصادم سے باز رکھنے میں اہم کردار نبھایا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …