ہفتہ , 6 مارچ 2021

آئندہ سال پی ایس ایل کے کچھ میچز پاکستان میں بھی ہوں گے ، شہریار خان

455673-Shehryarkhanpcbnewphotofile-1455967235-613-640x480

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پوری طرح سے کامیاب ہوئی ہے اوراس نے بہترین نتائج حاصل کیئے ہیں ۔ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع ملا  ہے  اور آئندہ سال کچھ میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے ۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے  کوئٹہ ، فاٹا اور آذاد کشمیر میں بھی کرکٹ اکیڈمیاں بنانے کا اعلان کیا ۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی لیگ کا حصہ بننا چاہئیے ۔ لیکن بھارت میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے  اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کھلاڑی پاکستان یا پاکستانی کرکٹرز بھارت جائیں ۔ اگر حکومت نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت کی اجازت دی تو جائیں گے بصورت دیگر نہ جانے کا فیصلہ ہی کیا جائے گا کیونکہ حتمی فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوا تو کھلاڑی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے سے محروم رہیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …