اتوار , 28 فروری 2021

فون کو صرف 5 منٹ میں چارج کرنے والا چارجر تیار

455050-asap-1455890016-797-640x480

بیجنگ: چینی ماہرین نے ایسا چارجر تیار کیا ہے جو صرف 5 منٹ می آپ کے فون کو چارج کرے گا جب کہ یہ چارجر خود بیٹری کی لائف کو بھی 4 گنا بڑھادیتا ہے۔

کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کے مطابق ڈیش اے ایس اے پی ( ایز سُون ایز پاسیبل) چارجر کو چینی ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ بیٹری چارجر خود بھی یوایس بی پورٹ اور دیگر آلات سے چارج ہوسکتا ہے۔ ڈیش چارجرکی چارج کرنے کی گنجائش 5 ہزار ایم اے ایچ ہے جب کہ بازار میں دستیاب بہترین بیٹری چارجر آلات اب تک 2 ہزار ایم اے ایچ سے آگے نہیں پہنچ سکے۔

ایک اے ایس اے پی چارجر لگاتار 3 آئی فون چارج کرنے کے لیے کافی ہے جن میں 15 منٹ سے زائد کا وقفہ نہیں لگتا ۔ ٹیکنالوجی کے دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ تیز ترین چارجنگ سے فون کی اوریجنل اور قیمتی بیٹری پر کوئی مضر اثر نہیں ہوگا۔

موبائل فون کی بیٹری کو چارج کرنے والے آلات 100 سے 300 یا زیادہ سے زیادہ 500 سائیکل کے بعد ختم ہوجاتے ہیں لیکن اے ایس اے پی چارجر 1200 سائیکلز تک کام کرتا ہے۔ اس طرح اگر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ 3 سال تک کارآمد رہتا ہے۔ چارجر کی قیمت 89 ڈالر ( پاکستانی 9 ہزار روپے) ہے جس کی بین الاقوامی فروخت رواں سال جون سے شروع ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …