ہفتہ , 6 مارچ 2021

مدار میں دنیا کا سب سے پہلا سٹیشن "میر”

1879826

20 فروری 1986 کو سوویت یونین سے سائنسی سٹیشن "میر” مدار میں پہنچایا گیا تھا، جو تقریبا” پندرہ برس تک انسان کے ہاتھوں چلائی جانے والی سائنسی لیبارٹری رہی جس میں طویل عرصے تک علمی تکنیکی تجربات کیے گئے اور خلاء میں انسانی ابدان پر اثرات بارے تحقیق کی گئی۔

سٹیشن میں ایک بنیادی بلاک تھا جو کثیر المقصد نوعیت کا بنایا گیا تھا۔ اس میں پائلٹنگ یونٹ اور کچھ علیحدہ ماڈیول تھے جن میں سے ایک میں تحقیقی کام اور دوسرے میں روزمرہ کے کام کیے جاتے تھے۔ بعد میں اس کے ساتھ دوسرے ماڈیول نصب کیے جاتے رہے یعنی ” کوانت”، "کوانت-2″، "کرستال” اور "سپیکتر”۔ مدار میں گردش کرنے والے اس کمپلکس کی تعمیر 26 اپریل 1996 کو تب مکمل کر لی گئی تھی جب اس کے ساتھ پانچواں اور "پریرودا” نام کا آخری ماڈیول نصب کر دیا گیا تھا جس میں تحقیقی آلات نصب تھے۔ کمپلکس کی تعمیر مکمل کیے جانے کے بعد اس کا کل وزن 129 ٹن تھا۔

760426

اس خلائی کمپلکس کو 2000 تک استعمال کیا جاتا رہا، یعنی اسے خلاء میں پہنچائے جانے کے بعد متعینہ مدت سے ڈیڑھ گنا زیادہ عرصے تک۔ اس دوران اس میں 28 بار خلا نوردوں کو بھیجا اور لایا گیا۔ اس سٹیشن پر کل 139 روسی اور غیر ملکی خلائی محققین گئے، ساڑھے گیارہ ٹن تحقیقی سازوسامان پہنچایا گیا جن میں 27 ملکوں سے 240 چیزیں شامل تھیں۔ اس خلائی لیبارٹری کی موجودگی کے دوران تجرباتی تحقیق کے 24 بین الاقوامی پروگراموں پر عمل کیا گیا اور ساڑھے سولہ ہزار سے زیادہ تجربات کیے گئے۔

کمپلکس بنائے جانے کے دوران 600 سے زیادہ نئی ٹکنالوجیز وضع کی گئیں۔ اسی طرح اس روسی خلائی کمپلکس نے کھلی خلاء میں رہتے ہوئے خلائی پرواز کا طویل ترین ریکارڈ قائم کیا۔

سٹیشن پر 1987 سے تحقیق کے بین الاقوامی پروگراموں پر عمل درآمد کیا جاتا رہا۔ ان تجربات کو کرنے کی خاطر سٹیشن پر فرانس، شام، افغانستان، بلغاریہ، جاپان، برطانیہ، جرمنی، کزاخستان، آسٹریا، امریکہ، کینیڈا اور یورپی خلائی ایجنسی میں شامل ملکوں کے خلاباز پہنچے تھے۔

اس سٹیشن کے بہت پرانا ہو جانے کی بنیاد پر روس نے جنوری 2001 میں اس پر کام روکے جانے کے حکم پر دستخط کیے۔ 23 مارچ 2001 کو خلائی سٹیشن کی پرواز روک دی گئی اور روسی فیڈریشن کے حکم پر اس سٹیشن کو بحرالکاہل میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے خالی مقام پر ڈبو دیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …