اتوار , 28 فروری 2021

باکسر نے چور کو ایسے زور کے مکے مارے کہ وہ چوری بھول گیا

455163-boxer-1455903594-662-640x480

فلوریڈا: ایسا کم ہی ہوتا ہے کوئی ریسلر یا باکسر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ حقیقی زندگی میں کرے لیکن جب اچانک کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے تو پھر کچھ کرنا ہی پڑتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں یہاں اسٹور میں چوری کرنے کی غرض سے آنے والا چور بے چارہ باکسر کے ہتھے چڑھ گیا اور وہ چوری کرنا تو بھول گیا اور اسے اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہوڈی پہنےچور فلوریڈا کے ایک اسٹور میں گھس گیا اور اسٹور کیپر کو ڈرانا شروع کردیا اور پھر وہ کاؤنٹر کود کر اندر گھس گیا اور کاونٹر کلرک سے کہا کہ اس کے پاس گن ہے اور وہ ساری نقدی اس کے حوالے کردے لیکن اسی دوران اس صورت حال کو 25 سالہ باکسرڈیوڈ بیسٹ بہت محتاط انداز میں دیکھ رہا تھا اور جیسے ہی اسے موقع ملا اس نے چور پر حملہ کردیا اور اس کی ہوڈی پکڑ کر کھینچ دی۔ چور نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن باکسر بیسٹ نے اسے اپنی باکسنگ کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھا دیا اور 4 زور دار مکوں سے اس کا چہرہ بگاڑکر نیچے گرا دیا کہ بیچارہ اٹھنے کے بھی قابل نہ رہا۔
اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چور کر گرفتار کرکے اس نے نہ صرف اس پر 15 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا بلکہ اسے جیل بھی بھیج دیا۔ باکسربیسٹ کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر کسی ایسے معاملے میں ملوث نہیں ہوتے جس میں کوئی ہتھیار کا استعمال ہورہا ہو لیکن اسے اس چور کے پاس کوئی ہتھیار نظر نہیں آیا تھا اس لیے اس نے یہ رسک لیا۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …