ہفتہ , 6 مارچ 2021

روس کے رزیر توانائی کا دورہ ایران ممکن

1262555

روس کے وزیر توانائی الیکساندر نوواک، جو روس ایران بین حکومتی کمیشن کے شریک چیرمین ہیں، ماہ مارچ کے شروع میں ایران کا دورہ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت روس، تیل برآمد کرنے والی تنظیم اوپیک کے رکن ممالک اور کچھ ایسے ممالک جو اس تنظیم میں شامل نہیں ہیں، تیل کی قیمت کو مستحکم بنانے کے امکانات پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فریقین پیدا کئے جانے والے تیل کی مقدار کو مستحکم بنانے پر اتفاق کر چکے ہیں۔

روس کے وزیر توانائی کے مطابق ایران نے تیل کی قیمت کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے تاہم ایران نکالے جانے والے تیل کی مقدار بڑھانے کا عمل روکنے کے لیے تیار نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …