جمعہ , 26 فروری 2021

دوا ساز کمپنیوں نے حکومتی رٹ کو ہوا میں اڑادیا

Untitled

اسلام آباد: مہنگی دوا بیچنے پر اصرار۔ دوا ساز کمپنیوں نے حکومتی رٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ وزیر صحت سے ملنے سے انکار کر دیا۔ سائرہ افضل تارڑ انتظار کرتی رہ گئیں۔
صحت کی وزیر مگر ایسی بھولی کہ تباہی پھیلانے والے وائرس کا پوچھا تو سیخ پا ہو گئیں۔
دوائیں مہنگی ہونے کا شور اٹھا تو عوام کی خیر خواہی میں کیا مشورہ دیا، آپ ہی سن لیجئے۔
اختیارات کی تو بات ہی رہنے دیں۔ قیمتیں بڑھانے والی ادویات ساز کمپنیاں وزیر صاحبہ کو کسی خاطر میں نہ لائیں۔ طے شدہ مذاکرات میں کمپنیوں کو کوئی نمائندہ نہ پہنچا۔ اپنی بے بسی کا اظہار وزیر صاحبہ نے خود ہی کیا۔
عوام کی تو بساط ہی کیا ہے حکومت بھی دوا ساز کمپنیوں کی ہٹ دھرمی کے سامنے بے بس ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بیماری میں حتیٰ الامکان دوا سے پرہیز کیجئے!

اسلامی متون میں بکثرت ایسی احادیث اور روایات موجود ہیں جن میں یہ ہدایت کی …