منگل , 9 مارچ 2021

بہتر نیند اور ورزش سے فالج کا خطرہ کم

6a2

اسلام آباد : ماہرین صحت نے کہا ہے کہ روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی اوسط نیند اور ہفتے میں 3 سے 6 بار ورزش سے فالج کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی اوسط نیند اور ہفتے میں 3 سے 6 بار ورزش کرنے سے فالج ہونے کے خطرات 25 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
6
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی طرح اوسط نیند کی کمی یا زیادتی کے باعث فالج کے حملے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، ماہرین نے اس تحقیق کے دوران 2004ء سے لیکر 2013ء تک کے عرصے میں 2 لاکھ 88 ہزار کے قریب افراد کی نیند اور صحت کے تعلق کا تفصیل سے جائزہ لیا اور اعداد و شمار کی روشنی میں نتائج مرتب کئے۔

یہ بھی دیکھیں

بیماری میں حتیٰ الامکان دوا سے پرہیز کیجئے!

اسلامی متون میں بکثرت ایسی احادیث اور روایات موجود ہیں جن میں یہ ہدایت کی …