ہفتہ , 6 مارچ 2021

پاک ایران تعلقات بحالی کی جانب گامزن

bab2d5d59ac444db8043a4f3e32c9f0e_L

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیوں سے متعلق پچھلے تمام نوٹیفکیشنز ختم ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں جمعہ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، فنانس، انڈسٹری اور توانائی سمیت تمام سیکٹروں میں تعلقات بحال ہوں گے۔یاد رہے کہ برادر اسلامی ممالک ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے مابین بینکنگ، فنانس اور دیگر شعبہ جات میں روابط نہ ہونے کے برابر ہیں جو حالیہ نوٹیفیکیشن کے بعد بہتر ہونے کے آثار ہیں۔ اس سے قبل ایران نے چین اور فرانس کے ساتھ بھی اقتصادی معاہدے کیے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکہ اور یورپی یونین نے گذشتہ ماہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں بین الوزارتی اجلاس میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لیے طریقۂ کار کو حتمی شکل دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …