جمعہ , 26 فروری 2021

گرفتار شدہ داعش کے جنگجوؤں کو خصوصی قافلے میں ماسکو پہنچایا گیا

500353

شہر یکاتیرینبرگ میں گرفتار شدہ داعش کے جنگجوؤں کو خصوصی ریل کے ڈبے میں ماسکو پہنچایا گیا ہے۔ قافلے میں شامل گارڈ اور خصوصی اداروں کے اہلکار بھاری ہتھیاروں سے مسلح تھے۔

یاد رہے کہ 7 فروری کو روس کی وفاقی سیکورٹی سروس نے شہر یکاتیرینبرگ میں داعش کے سات اراکین کو گرفتار کر لیا تھا جو ماسکو، سینٹ پٹرزبرگ اور صوبہ سویردلووسک میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ حملے کرنے کے بعد وہ شام جانا چاہتے تھے۔

اس گروپ کی رہنمائی ترکی سے آیا ہوا داعش کا ایک رکن کر رہا تھا۔ اس گروپ میں روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں۔ ان کے گھروں سے خودساختہ بموں کی تیاری کے لئے آلات، ہتھیار، دستی بم اور انتہا پسندانہ مواد برآمد کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …