منگل , 9 مارچ 2021

کافی کا استعمال جگر کیلئے فائدہ مند

[caption id="attachment_8333" align="alignnone" width="300"]Cups of cappuccino sit on a table during the World Coffee Conference in Guatemala City February 26, 2010.  REUTERS/Daniel LeClair
[/caption]اسلام آباد: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں کافی کے 2 اضافی کپ پینے سے جگر کے سکڑنے کے امکانات 44 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔
برطانیہ کی ساﺅتھ ہمپٹن یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں کہا ہے کہ ذیادہ کھانا کھانے سے جگر کو ہونے والے نقصان کے خطرے کو کافی پینے سے کم کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین نے گزشتہ شائع ہونے والی تحقیقات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں چار لاکھ سے ذائد افراد نے حصہ لیا تھا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ انہیں اس سے معلوم ہوا کہ دن میں کافی کے 2 اضافی کپ پینے سے جگر کے سکڑنے کے امکانات 44 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔

816_liver

ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جگر کے سکڑنے سے ہر سال 10 لاکھ افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ ہیپاٹائٹس انفیکشن، مدافعتی شکایات اور جگر کے موٹاپے کی بیماری شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بیماری میں حتیٰ الامکان دوا سے پرہیز کیجئے!

اسلامی متون میں بکثرت ایسی احادیث اور روایات موجود ہیں جن میں یہ ہدایت کی …