47 فی صد روسی شہری چیچنیا کے سربراہ رمضان کادیروو کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں، یہ بات حالیہ رائے شماری کے نتائج سے سامنے آئی۔
15 فی صد رائے دہنگان نے خیال ظاہر کیا کہ رمضان کادیروو چیچن عوام کی خوشحالی کا خیال رکھتے ہیں ، 8 فی صد نے کہا کہ وہ چیچنیا کی ترقی کے لئے کوششیں کرتے ہیں اور 9 فی صد کا کہنا تھا کہ رمضان کادیروو امن کو برقرار رکھنے کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں۔
ہر دوسرے رائے دہندے نے کہا کہ رمضان کادیروو کی سرگرمیاں پورے روس کے لئے فائدہ مند ہیں جبکہ 7 فی صد نے اس سے متضاد رائے ظاہر کی۔ اور 25 فی صد روسی شہریوں نے کہا کہ رمضان کادیروو کی سرگرمیوں کے نہ صرف اچھے بلکہ برے نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔