منگل , 9 مارچ 2021

سال 2016 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہونگے

ireland_1796395b

لاہور : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں دنیا بھر میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔
محکمہ موسمیات لاہور کے مطابق 2016میں دنیا بھر میں دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہونگے۔ پہلا سورج گرہن، نو مارچ اور دوسرا یکم ستمبر کو ہوگا، جب کہ پہلا چاند گرہن تیئس مارچ اور دوسرا اٹھارہ اگست کو ہوگا۔
میٹ آفس کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، جب کہ پہلا چاند گرہن پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جائے گا، تاہم ستمبر میں ہونے والا دوسرا چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

article-2232444-16038E8A000005DC-429_634x422-e1455971474466 (1)

سال 2016 کا پہلا مکمل سورج گرہن نو مارچ بروز بدھ کو ملک کے معیاری وقت کے مطابق اس کا آغاز صبح چھ بج کر 57 منٹ پر ہوگا۔
سورج گرہن صبح آٹھ بج کر 39 منٹ پر ختم ہوگا۔
سا ل 2016 کا دوسرا سورج گرہن یکم ستمبر بروز جمعرات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق اس کا آغاز دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر شروع ہو گا جو سہ پہر تین بج کر 56 منٹ پر ختم ہو گا جس کا دورانیہ تین گھنٹے اور 38 منٹ تک ہو گا۔

tle27015 (1)

سال 2016 کا پہلا مکمل چاند گرہن 23 مارچ بروز بدھ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق اس کا آغاز دوپہر دو بج کر 36 منٹ پر ہوگا، اور ختم سہ پہر چار بج کر 47 منٹ پر ہوگا، جس کا دورانیہ دو گھنٹے گیارہ منٹ تک ہوگا۔
سا ل 2016 کا دوسرا چاند گرہن 18 اگست بروز جمعرات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق اس کا آغاز دوپہر دو بج کر 23 منٹ پر ہوگا اور ختم سہ پہر تین بج کر تین منٹ پر ہوگا، جس کا کل دورانیہ صرف 39 منٹ تک ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …