اولیویا کی بیماری ڈاکٹروں کے لیے ایک معمہ ہے لیکن ڈاکٹرز کے نزدیک ہو ایک ایسے مرض کی شکار ہےجسے کروموسوم 6 کی نفی (ڈیلیشن) کہتے ہیں کیونکہ ان میں ایک ساتھ تین عجیب کیفیات جمع ہیں جب کہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اولیویا کو درد نہیں ہوتا وہ فولاد سے بنی ہے اور اسی لیے وہ بہت بے خوف ہے۔عجیب کیفیت کا شکار اس لڑکی کو بھوک نہ لگنے کی صورت میں کھلانا بہت مشکل ہوجاتا ہے اور بہت مشکل سے کسی چیز کو کھانے یا پینے پر راضی ہوتی ہے۔ اس لڑکی کی تیسری جادوئی قوت یہ ہے کہ وہ تھکتی نہیں اور کبھی کبھی لگاتار تین دن اور تین رات تک معمول کے تحت جاگتی رہتی ہے اور سلانے کے لیے اسے نیند کی دوائیں دی جاتی ہیں۔
دنیا میں انسانی جسم میں کروموسوم متاثر ہونے والے صرف 15 ہزار مریض ہیں لیکن ایسے مریض صرف 100 ہیں جن کے بدن میں کروموسوم 6 غائب ہوتا ہے اور اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا۔