بدھ , 22 نومبر 2017

سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 49000 کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے اختتام پر زبردست تیزی پر100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس اضافہ پر 48700‘ 48800‘ 48900‘ 49000 کی 4بالائی حدود عبور ہوکر 49038.23کی ریکارڈ تاریخی حد پر بند رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب 60کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں ٹیکسٹائل اور اسٹیل سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر100 انڈیکس 67.01 پوائنٹس اضافہ پر 49105.24 تجاوز کرچکا تھا بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں بالخصوص چین اوربیرون ملک کے سرمایہ کاروں نے ٹیکسٹائل ‘ اسٹیل سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس اضافہ پر 49038.23 کی ریکارڈ تاریخی حد پر بند رہا۔
مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار423 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 264 کمپنیوں میں اضافہ ‘ 140کمپنیوں میں کمی اور19کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 97 کھرب54 ارب40کروڑ 74 لاکھ 86ہزار155 روپے سے بڑھ کر97 کھرب 95 ارب ایک کروڑ 69لاکھ ایک ہزار910 روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 10کروڑ 14لاکھ 83ہزار550 حصص سے زائد رہی اور مجموعی سودوں میں 43کروڑ 7لاکھ24ہزار 830 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب پاکستانی کاروباری افراد کو تین سال کا ملٹی پل ویزہ دینے پر غور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ...