جمعہ , 5 مارچ 2021

جدید دور میں مادری زبان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے :شہباز شریف

323945_74390592

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسے 48 فیصد افراد بولتے ہیں کہتے ہیں آج کے جدید دور میں بھی مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے ۔ مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر ایوان وزیراعلیٰ لاہور سے جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زبان کسی بھی قوم کے لئے نہایت اہمیت کی حامل اور اس کی پہچان ہوتی ہے ۔ زبان ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے ۔ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسے 48 فیصد افراد بولتے ہیں آج کے جدید دور میں بھی مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے ۔ –

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …