ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

بشار الجعفری نےشام کی خاطر 1کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرادی:انکشاف

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف شامی صحافی زہران نےانکشاف کیا ہےکہ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندہ بشارالجعفری نےشام ، شامی عوام اورشام کی آئینی حکومت کی خاطر ہوش اڑا دینےوالی آفر ٹھکرادی تھی۔زہران کےمطابق قطرکےامیر نےبشارالجعفری کوشامی حکومت سےعلیحدہ ہونےاوربشارالاسد کی حمایت ترک کرنے کے عوض 1کروڑ ڈالر کی آفر دی تھی مگر بشارالجعفری نے یہ غیر معمولی آفرٹھکرا دی۔واضح رہےکہ بشارالجعفری شام اور صدر بشارالاسد کی اقوام متحدہ میں بھرپور حمایت کرتے رہے اورامریکہ، سعودی عرب ، قطر اوریورپی یونین کے مقابلے میں اپنے وطن کےدفاع میں منہ توڑ جواب دیتے رہے۔

یہ بھی دیکھیں

کینیڈین جوڑے کو 5 سال تک پاکستان میں قید رکھا گیا، سی آئی اے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ کا کہنا ...