ہفتہ , 25 مارچ 2017

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے سٹاک مارکیٹ بلندیوں پر

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی پر100 انڈیکس 1231.26پوائنٹس اضافہ پر 6بالائی حدود عبور ہوکر 49038.23 کی ریکارڈ تاریخی حد پربند رہا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب 66 ارب روپے سے زائد اضافہ رہا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران بلخصوص چین اوربعض بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کی ٹیکسٹائل‘ سیمنٹ‘ آٹوموبائل‘ الیکٹرانکس ‘فیول انرجی کے حصص کی خریداری میں دلچسپی اوراگلے ہفتے غیرملکی سرمایہ کی متوقع آمد کے باعث سرمایہ کاروں نے ٹیکسٹائل ‘سیمنٹ‘ آٹو موبائل سمیت بیشتر حصص کی خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے رونما ہونے والی مثبت اطلاعات پر حاصل کرلئے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائر ہ کار2119 کمپنیوں تک رہا جس میں 1117کمپنیوں میں اضافہ‘ 893کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور109کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری میں ایک کھرب66 ارب 50کروڑ 25لاکھ 29ہزار 889 روپے کا اضافہ رہا۔ جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت مزید بڑھ کر97کھرب 95 ارب ایک کروڑ 69لاکھ ایک ہزار 910روپے ہوگئی ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کاروباری سرگرمی 60کروڑ حصص سے زائد ریکارڈ کی گئی اور مجموعی سودوں میں 2ارب 4کروڑ 17لاکھ 23ہزار810 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 4روزہ تیزی اورایک روز ہ مندی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

بیت المقدس میں مقدسات کی حفاظت،اردن کا ملازمین کی تعداد بڑھانے کااعلان

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک )اردن کی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کی حفاظت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے