اتوار , 7 مارچ 2021

کراچی :ایف بی ایریا سے ڈاکٹر عاصم حسین کا دست راست شکیل لاپتہ –

323943_50354718

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا سے ڈاکٹر عاصم کا دست راست شکیل لاپتہ ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے ابتک رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کا دست راز شکیل لاپتہ ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شکیل سے اس کے اہل خانہ کا رابطہ نہیں ہوسکا ہے تاہم اہل خانہ کی جانب سے پولیس سے رجوع کیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تاحال رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے ۔ ضلع سینٹرل کے کسی تھانے میں کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی تاہم درخواست درج ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ –

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …