جمعرات , 4 مارچ 2021

خیبرپختونخواکے23اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

images18

خیبر پختونحوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 609 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 244 کو حساس اور 278 کو حساس ترین قراردیا گیا ہے۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر 4 ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی لیویز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان ضرورت پڑنے پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ضمنی الیکشن میں 828 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں 574 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اقلیتوں کی 3 ہزار سے زائد نشستیں اور خواتین کی 542 نشستیں تاحال خالی ہیں۔ ضمنی انتخابات کیلیےخیبرپختونخوامیں609پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں ،،پشاورکی5ویلیج کونسلوں کی6خالی نشستوں کےلیے15امیدوارمدمقابل،انتخابات میں289پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس قرار دیدئیے گئے،،:6لاکھ93ہزار502ووٹرزاپناحق رائےدہی استعمال کریں گے،ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پولنگ آج شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …