ہفتہ , 25 مارچ 2017

عرفان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی سی بی نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔فاسٹ بولر محمد عرفان والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں جن کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، وہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ جنید خان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ پرفارم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر سلیکٹرز تنقید کی زد میں تھے۔
عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں اس لیے جنید کو واپسی کا موقع مل گیا، برسبین سے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے تصدیق کی کہ جنید خان کو آسٹریلیا طلب کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے بیحد غمزدہ اور تمام کھلاڑی انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ پی سی بی اور ایف آئی اے میں پنجہ آزمائی شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ میں کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ آپس میں ہی پنجہ آزمائی شروع ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے